ٹرمپ کا ایران سے ممکنہ معاہدے پر غیر یقینی اظہار، چین کو اسلحہ فراہمی پر وارننگ
ٹرمپ کا ایران سے ممکنہ معاہدے پر غیر یقینی اظہار، چین کو اسلحہ فراہمی پر وارننگ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں اور ان کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ممکن ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے یا نہ ہو، اور مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، اس سے انہیں فرق نہیں پڑتا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو شکست دے چکا ہے اور یہ جنگ جیت چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ممکنہ طور پر سمندری راستوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں، تاہم امریکا کے پاس انہیں صاف کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور آبنائے آبنائے ہرمز میں صفائی کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چین ایران کو اسلحہ فراہم کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔