ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026، پاکستان کے کردار اور پالیسیوں پر مثبت گفتگو

0
ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026، پاکستان کے کردار اور پالیسیوں پر مثبت گفتگو

ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026، پاکستان کے کردار اور پالیسیوں پر مثبت گفتگو


امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین، محققین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر تفصیلی مباحثے ہوئے، جن میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتیں، سماجی جدت، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ثقافت، تعلیم، صحت اور میڈیا سمیت کئی اہم پہلو شامل تھے۔

شرکا نے پاکستان کی آزاد اور متوازن خارجہ پالیسی کو سراہا اور خطے میں اس کے ثالثی کردار کو اہم قرار دیا۔ اس دوران بعض شرکا نے خطے میں بھارت کے مبینہ جارحانہ رویے کو امن کے لیے چیلنج قرار دیا۔

مزید گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان میں ریاستی سطح پر فرقہ واریت یا مذہبی بنیاد پر تفریق موجود نہیں، جبکہ ہندو برادری کو سندھ کے کاروباری طبقے میں اہم ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

کانفرنس میں پاکستان میں موجود مذہبی تنوع، سول سوسائٹی کے کردار اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے