آبنائے ہرمز: ناکہ بندی کے دعوؤں کے باوجود تجارتی سرگرمیاں جاری

0
آبنائے ہرمز: ناکہ بندی کے دعوؤں کے باوجود تجارتی سرگرمیاں جاری

آبنائے ہرمز: ناکہ بندی کے دعوؤں کے باوجود تجارتی سرگرمیاں جاری

ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ US Central Command (CENTCOM) نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 6 بحری جہازوں کو واپس لوٹایا گیا، جبکہ کسی بھی ایرانی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

US Central Command (CENTCOM) کے مطابق آبنائے ہرمز کی نگرانی اور بندش کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار—سیلرز، میرینز اور ایئر مین—تعینات کیے گئے ہیں، اور یہ کارروائی ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام جہازوں پر لاگو ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے علاوہ خلیج کے دیگر تمام ممالک کی بندرگاہیں بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہیں۔

دوسری جانب رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زمینی صورتحال امریکی دعوؤں کے برعکس زیادہ پیچیدہ ہے، کیونکہ تجارتی جہازوں کی بڑی تعداد اب بھی خطے سے گزر رہی ہے، جس سے صورتحال میں ابہام پیدا ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے