وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں حاضری، روضۂ رسول ﷺ پر سلامِ عقیدت پیش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں حاضری، روضۂ رسول ﷺ پر سلامِ عقیدت پیش
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مدینہ منورہ میں واقع مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، جہاں سعودی عرب کے گورنر برائے مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر روضۂ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر وزیرِ اعظم اور وفد کے لیے کھولے گئے، جہاں انہوں نے سلامِ عقیدت پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ دوحہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ملاقات امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔