آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ: پاکستان کو فائنل میں شکست
آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ: پاکستان کو فائنل میں شکست
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کو آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
فائنل میں بھارت کے خلاف مقابلہ نہایت سنسنی خیز رہا، لیکن پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔اس کے باوجود پاکستان نے اپنی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، جو ٹیم کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت، عزم اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جو ملک میں جونیئر ٹینس کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر، سیکریٹری جنرل اور دیگر حکام نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی، اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ بہترین کھیل جاری رکھنے کی تلقین کی۔