خطے میں کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن بحال، خلیجی ممالک کے لیے پروازوں میں اضافہ

0
خطے میں کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن بحال، خلیجی ممالک کے لیے پروازوں میں اضافہ

خطے میں کشیدگی کے بعد فضائی آپریشن بحال، خلیجی ممالک کے لیے پروازوں میں اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن اب بتدریج بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنے نئے فلائٹ شیڈولز تیار کر لیے ہیں، جبکہ ملک کے بڑے ہوائی اڈوں بشمول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز، امارات ایئرلائن، سعودیہ، کویت ایئرویز اور عمان ایئر نے بھی اپنے فلائٹ آپریشنز کے نئے شیڈولز مرتب کر لیے ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ سے بھی خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی روانگی بحال ہو چکی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے مجموعی طور پر 27 پروازیں روانہ کی گئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ خلیجی ایئرلائنز نے حج آپریشن بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے، جبکہ Pakistan Airports Authority نے عازمینِ حج کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

حکام کے مطابق تمام ہوائی اڈوں پر لینڈنگ، ٹیک آف، پارکنگ اور فیولنگ سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، اور ایئرلائنز کو پروازیں مقررہ وقت پر چلانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے