نیوزی لینڈ کا پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو 26 رنز سے شکست، سیریز میں برتری حاصل

0
نیوزی لینڈ کا پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو 26 رنز سے شکست، سیریز میں برتری حاصل

نیوزی لینڈ کا پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو 26 رنز سے شکست، سیریز میں برتری حاصل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ ہینری نکلس 68 اور ڈین فوکس کروفٹ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، شوریف الاسلام اور رشاد حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز اور ناہید رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم 48.3 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سیف حسن 57 اور توحید ہریدوئے 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، نیتھن اسمتھ نے 3 جبکہ ول اورورکے، جیڈن لینوکس اور ڈین فوکس کروفٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے