پاکستان-زمبابوے ویمنز سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان، کراچی میں 4 سے 15 مئی تک مقابلے

0
پاکستان-زمبابوے ویمنز سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان، کراچی میں 4 سے 15 مئی تک مقابلے

پاکستان-زمبابوے ویمنز سیریز: میچ آفیشلز کا اعلان، کراچی میں 4 سے 15 مئی تک مقابلے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔

تمام چھ میچوں میں سری لنکا کی نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستانی امپائرز میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔

ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق آفیشلز کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ شفاف اور منصفانہ مقابلے یقینی بنائے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے