ایک ہی ڈاٹ بال پر سنچری، بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد عالمی ریکارڈ

0
ایک ہی ڈاٹ بال پر سنچری، بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد عالمی ریکارڈ

ایک ہی ڈاٹ بال پر سنچری، بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد عالمی ریکارڈ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ اپنے نام کر لیا ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی، جس دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کا سامنا کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل کسی بھی بلے باز نے 50 یا اس سے زائد گیندیں کھیلتے ہوئے صرف ایک ہی ڈاٹ بال نہیں کھیلی تھی۔

یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12ویں سنچری بھی ہے، اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ان کی یہ اننگز نہ صرف شائقینِ کرکٹ کے لیے یادگار ثابت ہوئی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مستقل مزاجی اور مہارت کی ایک نئی مثال بھی قائم کر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے