ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا

0
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں نمایاں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اور مختلف علاقوں میں شہریوں کو طویل دورانیے کی بندش کا سامنا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر بجلی کی طلب 22 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 17 ہزار 180 میگاواٹ تک محدود ہے، جس کے باعث 4 ہزار 820 میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار اس طرح ہے:

پن بجلی: 4 ہزار 500 میگاواٹ
تھرمل پاور: 7 ہزار 900 میگاواٹ
نیوکلیئر پاور: 2 ہزار 880 میگاواٹ
ونڈ پاور: 1 ہزار 380 میگاواٹ
سولر پاور: 420 میگاواٹ
بیگاس: 100 میگاواٹ
ان مجموعی وسائل کے باوجود طلب پوری نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں اوسطاً 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی طلب، محدود پیداواری صلاحیت اور ترسیلی نظام کے دباؤ کی وجہ سے صورتحال میں فوری بہتری کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے