امریکا کی ایران کے اسلحہ نیٹ ورک پر نئی پابندیاں، 14 افراد اور کمپنیاں فہرست میں شامل

0
امریکا کی ایران کے اسلحہ نیٹ ورک پر نئی پابندیاں، 14 افراد اور کمپنیاں فہرست میں شامل

امریکا کی ایران کے اسلحہ نیٹ ورک پر نئی پابندیاں، 14 افراد اور کمپنیاں فہرست میں شامل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔

پابندیوں کے تحت ایسے عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایران کے اسلحہ نیٹ ورک کو محدود کرنا اور اس کی سپلائی چین کو متاثر کرنا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں بعض ایرانی طیاروں سے متعلق عناصر بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے