شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس: ایران-امریکا کشیدگی اور جنگ بندی میں توسیع پر مشاورت

0
شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس: ایران-امریکا کشیدگی اور جنگ بندی میں توسیع پر مشاورت

شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس: ایران-امریکا کشیدگی اور جنگ بندی میں توسیع پر مشاورت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت سے رابطے کرے گی۔ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے