وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر ٹرمپ کا شکریہ، مذاکراتی حل پر زور
وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر ٹرمپ کا شکریہ، مذاکراتی حل پر زور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)شہباز شریف نے اپنی اور عاصم منیر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کو ترجیح دیتا ہے اور اس حوالے سے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران فریقین ایک جامع اور دیرپا امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، جو خطے میں استحکام کا باعث بنے گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے امریکہ سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے، اور جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔