پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگے، حکومتی ٹیکسز اور مارجن میں اضافہ بڑی وجہ قرار

0
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگے، حکومتی ٹیکسز اور مارجن میں اضافہ بڑی وجہ قرار

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگے، حکومتی ٹیکسز اور مارجن میں اضافہ بڑی وجہ قرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر حکومتی ٹیکسز اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن (آئی ایف ای) مارجن میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر پیٹرول پر لیوی ٹیکس اور ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں اضافہ نہ کیا جاتا تو قیمتوں میں اضافہ ممکن نہ تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 18 اپریل کے بعد ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 44 پیسے جبکہ اسی عرصے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، تاہم اس کے باوجود دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے