پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 1126 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 1126 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے دوران مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 69 ہزار 538 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ سیشن کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 68 ہزار 863 پوائنٹس کی کم ترین سطح جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 564 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔