ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، تربت اور نواب شاہ میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا
ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، تربت اور نواب شاہ میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں میں سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح حیدر آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 42، جبکہ ملتان اور ساہیوال میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزید برآں کراچی میں 35، لاہور میں 34، اسلام آباد اور پشاور میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ کوئٹہ اور مظفر آباد میں 30 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔