پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2984 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2984 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہونا بتایا جا رہا ہے۔
مارکیٹ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2984 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی کشیدگی اور توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا ہے، جس کا اثر مقامی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا۔