سعودی عرب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، کئی علاقے زد میں آنے کا امکان
سعودی عرب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، کئی علاقے زد میں آنے کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)قومی مرکز برائے موسمیات سعودی عرب نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد علاقے جن میں عسیر، جازان، الباحہ، مکہ مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ شامل ہیں، بارشوں کی زد میں رہیں گے۔
موسمی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کا بھی امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹس اور موسمی ایپس کے ذریعے جاری کردہ تازہ ترین انتباہات پر عمل کریں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ تک حدود الشمالیہ میں درجہ حرارت میں کمی بھی متوقع ہے، جس سے موسم نسبتاً سرد ہو سکتا ہے۔