انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں سیکیورٹی سخت، گولڈرز گرین واقعے کے بعد اقدامات میں اضافہ
بعد ازاں نیمار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سے معذرت کر لی جس پر معاملہ حل ہو گیا۔
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں سیکیورٹی غیر معمولی طور پر سخت کر دی گئی ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدامات حالیہ گولڈرز گرین میں ہونے والے چاقو حملے کے بعد کیے گئے ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا گیا۔
سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے حکام پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سیکیورٹی لیول بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
کلب انتظامیہ کے مطابق پولیس کی مشاورت سے سیکیورٹی پروٹوکولز کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ اسٹیڈیم میں موجود ہر فرد خود کو محفوظ محسوس کرے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور تمام میچز میں حفاظتی انتظامات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔