آئی پی ایل فائنل کا مقام تبدیل، اب فیصلہ کن معرکہ احمد آباد میں ہوگا
آئی پی ایل فائنل کا مقام تبدیل، اب فیصلہ کن معرکہ احمد آباد میں ہوگا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Indian Premier League کے فائنل کی میزبانی اچانک تبدیل کر دی گئی ہے اور اب یہ مقابلہ بینگلور کے بجائے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے مطابق مقامی ایسوسی ایشن اور حکام کی جانب سے کچھ ایسی ضروریات سامنے آئیں جو بورڈ کے طے شدہ پروٹوکول سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں، جس کے باعث فائنل کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے شیڈول کے مطابق فائنل 31 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس کے علاوہ کوالیفائر ون 26 مئی کو دھرمشالہ میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایلیمنیٹر اور کوالیفائر ٹو 27 اور 29 مئی کو نیو چندی گڑھ میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ پلے آف میچز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، تاہم بی سی سی آئی نے دیگر مقامات کا انتخاب کیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق فیصلے کی وجوہات باضابطہ طور پر واضح نہیں کی گئیں، لیکن وہ بورڈ کے اختیار کا احترام کرتی ہے۔
نئے شیڈول کے تحت کوالیفائر ٹو جیتنے والی ٹیم کو فائنل کے لیے اضافی سفر کرنا ہوگا، جس سے کوالیفائر ون کی فاتح ٹیم کو نسبتاً فائدہ مل سکتا ہے۔ دفاعی چیمپئن Royal Challengers Bangalore اگر فائنل تک پہنچتی ہے تو اسے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔