“پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا” — ڈی جی آئی ایس پی آر

0
“پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا” — ڈی جی آئی ایس پی آر

“پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا” — ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے “پانچ گنا بڑے دشمن” کو ہر محاذ پر شکست دی اور بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے فضا، زمین، سمندر اور سائبر سمیت ملٹی ڈومین وار میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط ہم پہلے ہی دکھا چکے ہیں۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ برسوں سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا “جھوٹا بیانیہ” بناتا رہا ہے اور پہلگام واقعے کے بعد بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اس واقعے کے ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے پیچھے بھارت اور افغانستان کے عناصر ملوث ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی پراکسیز کو پہلے بھی مؤثر جواب دیا گیا اور آئندہ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے بھارتی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا ذہنیت کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی سیاست دان “سیاست دان کم اور جنگجو زیادہ” دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی فوج کو سیاست کی نذر کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان سب سے زیادہ کوششیں کر رہا ہے، تاہم پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “دو نیوکلیئر ریاستوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست کو پاکستان اپنی “پاور پوٹینشل” کی ایک جھلک قوم کو دکھائے گا تاکہ دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اندازہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے