آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا آمنے سامنے، تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ

0
امریکا اور چین کا تاریخی اتفاق: آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ٹیکس لگانے کی مخالفت

امریکا اور چین کا تاریخی اتفاق: آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ٹیکس لگانے کی مخالفت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاسدارانِ انقلاب نے خلیجِ عمان میں ایک تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایرانی حکام کے مطابق قبضے میں لیا گیا جہاز “اوشین کوئی” ایرانی تیل کی برآمدات متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی سرکاری ذرائع نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جبکہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب بڑھنے والے دو جہازوں کو روک دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جنگ بندی برقرار ہے، تاہم خطے میں صورتحال اب بھی انتہائی کشیدہ ہے۔

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے قشم جزیرہ اور ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 ملاح زخمی اور 5 لاپتہ ہو گئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جواباً امریکی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق تہران امریکی جنگ بندی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری قواعد بھی متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت گزرنے والے جہازوں کو ایرانی حکام سے پیشگی اجازت اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے