پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہا جبکہ مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ رکھی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ روزمرہ زندگی کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔