افغان حکومت پاکستان کو دہشت گردی روکنے کی واضح یقین دہانی نہیں کرا رہی،  بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت پاکستان کے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردی روکنے کے حوالے سے واضح یقین دہانیاں نہیں دی جا رہیں، جس کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال پر خدشات برقرار ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا پہلے تعاون محدود تھا تاہم اب اس میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خطے میں جاری سفارتی اور مذاکراتی کوششوں میں قطر، سعودی عرب اور ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیرِ دفاع نے مجموعی طور پر خطے میں امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے