BRICS وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے تمام رکن ممالک کے نمائندے نئی دہلی پہنچ گئے

0
BRICS وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے تمام رکن ممالک کے نمائندے نئی دہلی پہنچ گئے

BRICS وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے تمام رکن ممالک کے نمائندے نئی دہلی پہنچ گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے BRICS کے 2 روزہ وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ نمائندے پہنچ گئے ہیں۔

اس اجلاس میں عالمی معیشت، باہمی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں نہ صرف بنیادی رکن ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں بلکہ نئے اور شراکت دار ممالک بھی شریک ہیں جن میں ایران، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی تناؤ اور معاشی چیلنجز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ملاقاتیں کثیرالجہتی تعاون کے نئے راستے کھول سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے