پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کردیا

0
پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کردیا

پاکستان نے چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان نے چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کر دیا، جسے ملکی معیشت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

Ministry of Finance Pakistan کے مطابق پاکستان نے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا، جس کے لیے سرمایہ کاری محض ڈھائی فیصد کے انتہائی مسابقتی شرحِ منافع پر حاصل کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کی پہلی باقاعدہ رسائی ہے، جو بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے پاکستان کو تقریباً 1.26 ارب ڈالر سے زائد کی طلب موصول ہوئی، جس کے باعث یہ اجرا پانچ گنا سے زیادہ اوور سبسکرائب ہوا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس بانڈ کے لیے موصول ہونے والی مجموعی طلب پاکستان کے پانڈا بانڈ پروگرام کے تقریباً ایک ارب ڈالر کے مجموعی ہدف سے بھی زیادہ رہی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ کامیابی پاکستان کی معاشی بحالی، مالیاتی استحکام اور حکومتی اصلاحاتی اقدامات پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے