کانگو میں ایبولا وائرس کی نئی وبا، 65 افراد ہلاک
کانگو میں ایبولا وائرس کی نئی وبا، 65 افراد ہلاک
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) Africa Centres for Disease Control and Prevention نے Democratic Republic of the Congo میں ایبولا وائرس کی نئی وبا پھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے صوبے Ituri Province میں اب تک 65 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ 246 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
افریقہ سی ڈی سی کے مطابق ماہرین اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس وبا میں Ebola virus disease کے سب سے مہلک قسم “ایبولا زائر” کے اثرات زیادہ شامل ہیں یا نہیں۔
ادھر ہمسایہ ملک Uganda نے بھی ایبولا سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد خطے میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔
حکام کے مطابق وبا زیادہ تر مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز تک محدود ہے، تاہم یہ علاقے یوگینڈا اور South Sudan کی سرحدوں کے قریب واقع ہیں، جس کے باعث وائرس کے سرحد پار پھیلنے کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔