سکندر رضا نے زمبابوے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات جیت لیے
سکندر رضا نے زمبابوے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات جیت لیے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Sikandar Raza نے زمبابوے کے سالانہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں دو اہم اعزازات اپنے نام کر لیے۔
تقریب کے دوران سکندر رضا کو “اسپورٹس مین آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ انہیں “اسپورٹس پرسن آف دی ایئر” کا دوسرا بڑا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
منتظمین کے مطابق یہ ایوارڈز سکندر رضا کی حالیہ شاندار کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل بہترین کھیل پیش کرنے کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔
سکندر رضا گزشتہ چند برسوں سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی نمایاں کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈ کھیل کی بدولت عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔