میرے اور شاہین آفریدی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، سوشل میڈیا کی خبریں غلط ہیں: عمر گل
میرے اور شاہین آفریدی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، سوشل میڈیا کی خبریں غلط ہیں: عمر گل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Umar Gul نے واضح کیا ہے کہ اُن کے اور Shaheen Shah Afridi کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سلہٹ میں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ صبح سوشل میڈیا پر ایسی خبریں دیکھیں کہ شاہین کوچ کی بات نہیں مان رہا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولر Hasan Ali کے سر پر گیند لگنے کے بعد کنکشن ٹیسٹ کیلئے وقت کم تھا، اس لیے شاہین آفریدی سے میدان میں جانے کا کہا گیا تھا۔ عمر گل کے مطابق ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اُن کے اور شاہین کے درمیان مکمل احترام اور بہترین تعلقات موجود ہیں۔
میچ کے حوالے سے عمر گل نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب بھی میچ جیتنے کا موقع موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 437 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے دو سے تین بڑی پارٹنرشپس درکار ہوں گی اور ٹیم ذہنی طور پر ہدف کے تعاقب کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے دن پچ بیٹنگ کیلئے سازگار رہی اور بنگلادیشی بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
عمر گل نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم کم ٹیسٹ میچز کھیلتی ہے، جس کی وجہ سے بولرز کا ردھم متاثر ہوتا ہے۔