فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس خالی، صدر ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل
فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس خالی، صدر ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)White House کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب درجنوں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، جس پر امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کے نارتھ لان کو خالی کرا لیا گیا، جبکہ صحافیوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔ سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اسنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کردیا گیا۔
امریکی سیکرٹ سروس کے بیان کے مطابق پنسلوانیا ایونیو کے علاقے میں ایک شخص نے بیگ سے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کردی، جس پر خفیہ سروس پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ حملہ آور زخمی ہوا، جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں وہ دم توڑ گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، تاہم کسی سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کے وقت Donald Trump وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، جنہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ کو واقعے پر مکمل بریفنگ بھی دی گئی۔