ایران معاہدے کے 30 روز بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا خواہاں، برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ

0
ایران معاہدے کے 30 روز بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا خواہاں، برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ

ایران معاہدے کے 30 روز بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا خواہاں، برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے تیس روز بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ جاپان کے معروف معاشی اخبار ’’نیکے‘‘ کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے یہ اقدام کر سکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود اور اسٹریٹجک گزرگاہوں پر خودمختاری کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ تصور کیا جاتا ہے اور اس سے متعلق کسی بھی پیش رفت پر عالمی منڈیوں اور سفارتی حلقوں کی گہری نظر رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے