پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز: مچل مارش کی شرکت مشکوک، جوش انگلس کپتانی کے مضبوط امیدوار
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز: مچل مارش کی شرکت مشکوک، جوش انگلس کپتانی کے مضبوط امیدوار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش کی پاکستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، جس کے بعد جوش انگلس کے ٹیم کی قیادت کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ٹخنے کی انجری اور شدید تھکاوٹ کا شکار ہوئے، جس کے باعث ان کی دستیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی آئی پی ایل مصروفیات کے باعث ابتدائی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، جس کے بعد وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو کپتانی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگر مچل مارش سیریز سے باہر ہوتے ہیں تو نوجوان کھلاڑی اولی پیک کو انٹرنیشنل ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔