FIFA World Cup 2026 ٹرافی کی مالیت 20 ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے
FIFA World Cup 2026 ٹرافی کی مالیت 20 ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے
FIFA World Cup 2026 کی آمد کے ساتھ ہی عالمی فٹبال کی سب سے بڑی اور معروف ٹرافی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزنی یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی سونے کی قیمت کے حساب سے ٹرافی میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اہمیت، نایاب حیثیت اور منفرد ڈیزائن کے باعث نیلامی میں اس کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس مشہور ٹرافی کا ڈیزائن دو انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں۔ اسے اطالوی مجسمہ ساز Silvio Gazzaniga نے 1970ء میں تخلیق کیا تھا۔ ٹرافی کے نچلے حصے میں ملاکائٹ (Malachite) نامی سبز معدنی پتھر کی دو تہیں بھی شامل ہیں جو اس کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ FIFA ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی ہمیشہ اپنی تحویل میں رکھتی ہے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی کے بجائے سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل بطور یادگار دی جاتی ہے، جبکہ اصل ٹرافی فیفا کے پاس محفوظ رہتی ہے۔