آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ، عملے کے دونوں ارکان محفوظ
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ، عملے کے دونوں ارکان محفوظ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
امریکی فوج کا ایک AH-64 Apache گن شپ ہیلی کاپٹر Strait of Hormuz کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اور انہیں کسی جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا، کسی فنی خرابی کا شکار ہوا یا کسی حادثاتی صورتحال کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
امریکی حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی معلومات کی روشنی میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات بدستور برقرار ہیں۔