وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

0
وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی کوئٹہ جائیں گے، جبکہ اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور امن کے قیام کے لیے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے