حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 جولائی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ ایک ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، تاہم اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دی گئی ہیں۔