ورلڈ کپ کی تیاری: پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈیٹا پر مبنی نیا سلیکشن پلان تیار

0
ورلڈ کپ کی تیاری: پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈیٹا پر مبنی نیا سلیکشن پلان تیار

ورلڈ کپ کی تیاری: پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈیٹا پر مبنی نیا سلیکشن پلان تیار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا نیا پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت سلیکشن شفافیت، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے کی جائے گی۔

فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کا پانچ مختلف شعبوں میں جائزہ لیا جائے گا، جن میں فٹنس، تکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی، رویہ اور مجموعی کارکردگی شامل ہیں۔

غیر ملکی کوچز ہر کھلاڑی کو ہر شعبے میں ایک سے پانچ تک نمبر دیں گے، جبکہ قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے پانچ میں سے کم از کم تین شعبوں میں تین یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ جدید جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم اور ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے بھی لیا جائے گا۔ مجوزہ سلیکشن معیار حتمی منظوری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو پیش کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر شفاف، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی انتخابی نظام اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے