ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز آج سے متوقع، شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

0
ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز آج سے متوقع، شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز آج سے متوقع، شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز 19 جولائی سے متوقع ہے، جس کے پیش نظر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے شدید بارشوں، اربن فلڈنگ، برساتی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 19 سے 23 جولائی کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ جبکہ نالہ لئی، مری، گلیات اور دیگر برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں 20 سے 24 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، بجلی کے کھمبوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور آندھی و گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بھی 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بھی ندی نالوں کے قریب جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے