عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ 88 اور ڈبلیو ٹی آئی 82.09 ڈالر فی بیرل پر آگیا

0
عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ 88 اور ڈبلیو ٹی آئی 82.09 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ 88 اور ڈبلیو ٹی آئی 82.09 ڈالر فی بیرل پر آگیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم دونوں اہم بینچ مارک خام تیل کی قیمتیں ماہانہ بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود اہم بحری گزرگاہوں سے تیل کی ترسیل میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.03 ڈالر یا 1.2 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.50 ڈالر یا 1.8 فیصد سستا ہو کر 82.09 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔

اگرچہ یومیہ بنیاد پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، تاہم ماہانہ بنیاد پر برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں خام تیل کے معاہدے تقریباً 20 فیصد اضافے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے