لبنان میں دھماکا، اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک، 4 شدید زخمی

0
لبنان میں دھماکا، اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک، 4 شدید زخمی

لبنان میں دھماکا، اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک، 4 شدید زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

بیروت: اسرائیلی فوج نے لبنان میں گزشتہ روز اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ کمانڈر میجر ہارل بیرن اسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تامیر واکنین شامل ہیں۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق اہلکار جنوبی لبنان کے قصبے مجدل زون میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے