صدر اردوان آج سعودی عرب میں محمد بن سلمان اور شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے

0
صدر اردوان آج سعودی عرب میں محمد بن سلمان اور شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے

صدر اردوان آج سعودی عرب میں محمد بن سلمان اور شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج (جمعہ) ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ترکیہ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز برہان الدین دوران کے مطابق صدر اردوان اپنے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ اگرچہ ملاقاتوں کے ایجنڈے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم توقع ہے کہ باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جدہ آمد پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، سعودی وزیر زراعت، پانی و ماحولیات انجینیئر عبدالرحمن الفضلی، پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، اقتصادی شراکت داری اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم باہمی امور پر گفتگو متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے