اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،،
نیویارک ( ذیشان شمسی ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد ملک کے نئے سیکرٹری خارجہ ہوں گے۔اسحاق ڈار کے مطابق موجودہ سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شاندار سرکاری و سفارتی خدمات کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔ آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024 کو سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھالا تھا۔
نائب وزیراعظم نے آمنہ بلوچ کی وزارت خارجہ کی قیادت اور ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کے ایک اہم دور میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے کر ایک قابلِ قدر ورثہ چھوڑ رہی ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سفیر عاصم افتخار احمد کی قیادت میں وزارت خارجہ پاکستان کے قومی مفادات کو پیشہ ورانہ انداز اور واضح حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔
اپنی تعیناتی پر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں انکاُ کہنا تھا کہ سبز ہلالی پرچم کی خدمت کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے قیادت کی جانب سے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاد کے فروغ کےلیے اس ذمہ داری کو اجتماعی کوششوں کے ساتھ ادا کرنے کے منتظر ہیں ا