ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، خطے میں امن چاہتے ہیں: مسعود پزشکیان
ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، خطے میں امن چاہتے ہیں: مسعود پزشکیان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں، جبکہ حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش کرنی چاہیے۔
مسعود پزشکیان نے مسقط میں آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ان تمام ممالک کو شرکت کرنی چاہیے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق کا حصول چاہتا ہے، جنگ نہیں، اور وہ اب بھی امن کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ خطے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔