ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ریڈار تباہ، امریکا رات کے وقت آبنائے ہرمز سے جہاز نکالتا ہے

0
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ریڈار تباہ، امریکا رات کے وقت آبنائے ہرمز سے جہاز نکالتا ہے

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ریڈار تباہ، امریکا رات کے وقت آبنائے ہرمز سے جہاز نکالتا ہے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا رات کے وقت آبنائے ہرمز سے جہاز گزارتا ہے کیونکہ ایران کو اس کا علم نہیں ہو پاتا۔ ان کے مطابق ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

ایران سے ممکنہ معاہدے یا خطے میں مزید امریکی فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یا تو اچھا معاہدہ کرے گا یا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، جیت امریکا کی ہوگی۔

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے اور ایرانی معیشت ایسی صورتحال سے دوچار ہے جس کا ملک نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے