ایرانی پروازیں روکنے پر ہمسایہ ممالک کے ایئرپورٹس مفلوج کرنے کی دھمکی، ایران کا انتباہ
ایرانی پروازیں روکنے پر ہمسایہ ممالک کے ایئرپورٹس مفلوج کرنے کی دھمکی، ایران کا انتباہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
ایران نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے امریکا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایرانی پروازوں کو روکنے کی کوشش کی تو ایران ان کے ایئرپورٹس کو مفلوج کر دے گا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پروازیں روکنے کی صورت میں متعلقہ ممالک کے ایئرپورٹس کو کام کرنے کے قابل نہیں رہنے دیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ثانوی پابندیوں کے باعث 23 ستمبر سے تمام ایرانی ایئر لائنز کی عالمی پروازیں رک جائیں گی۔