وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
نیویارک (ذیشان شمسی)وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات اور امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔
ان کے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی، انسدادِ دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی چیلنجز اور اقوام متحدہ میں اصلاحات سمیت اہم امور شامل ہوں گے۔
شہباز شریف پائیدار ترقی کے اہداف اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر بھی پاکستان کی ترجیحات بیان کریں گے، جبکہ معاشی، ماحولیاتی، ترقیاتی اور سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیں گے۔
وزیراعظم طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے محرومی کے مسائل کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔