ایران کے ڈرٹی بم حملے سے امریکا کو فوری خطرہ نہیں، مارکو روبیو

0
ایران کے ڈرٹی بم حملے سے امریکا کو فوری خطرہ نہیں، مارکو روبیو

ایران کے ڈرٹی بم حملے سے امریکا کو فوری خطرہ نہیں، مارکو روبیو

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرٹی بم حملے کے حوالے سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں اور اس حوالے سے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹی اور من گھڑت معلومات پھیلا رہے ہیں۔

مارکو روبیو کا یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ بعض انٹیلی جنس ذرائع غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ممکن ہے کہ کچھ معلومات جزوی طور پر درست ہوں، تاہم خفیہ معلومات کو غیر مناسب انداز میں شیئر کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ حالیہ دنوں میں فضائی سفر، بینکاری اور قومی سلامتی کے نظام میں آنے والے تکنیکی تعطل کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا ان کے پیچھے کسی شرپسند عناصر کا ہاتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے