اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرے میں رہے ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے اور جیلیں بھر دیں گے: مولانا فضل الرحمان

0
اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرے میں رہے ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے اور جیلیں بھر دیں گے: مولانا فضل الرحمان

اسٹیبلشمنٹ اپنے دائرے میں رہے ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے اور جیلیں بھر دیں گے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انتقامی کارروائیاں نہ روکی گئیں تو ان کی جماعت سڑکوں پر نکل آئے گی اور ضرورت پڑنے پر جیلوں کا رخ بھی کرے گی۔

پشاور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ جہاں کھڑی ہے وہیں رک جائے اور اپنے دائرے میں رہے، کیونکہ اس کا سیاست سے کوئی کام نہیں ہے۔ مفتی محمود مرکز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجاوزات مفتی محمود مرکز نہیں بلکہ خود وہ قوتیں ہیں جو سیاست میں مداخلت کرتی ہیں۔

امیر جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت مشتعل مزاج نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس اسلحہ یا ڈنڈے ہیں، بلکہ وہ ایک سو سالہ تاریخ کی حامل تجربہ کار سیاسی قوت ہیں جو پُرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جیل جانا پڑا تو جیلیں بھر جائیں گی مگر جے یو آئی کے کارکنان ختم نہیں ہوں گے۔

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ حکومت بننے کے بعد ڈھائی سال تک ان سے حکومت میں شامل ہونے اور صوبائی حکومت لینے کی درخواستیں کی جاتی رہیں، لیکن جب انہوں نے مبینہ جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے اور حکومت کا حصہ بننے سے انکار کیا تو انہیں فائلیں کھولنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ ان دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں اور نہتے ہاتھوں سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی طاقت کا مقابلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے