پی ٹی آئی سے ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی سے ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو دو خطوط لکھے ہیں، اب جواب کا انتظار ہے۔ اپوزیشن لیڈر بتائیں کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کب آرہے ہیں؟
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، تاہم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے لیے کوئی تیسری جگہ مقرر نہیں کی جاسکتی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق حکومت نے محمود اچکزئی کی جانب سے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کردی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ریاست کی ملکیت ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسی ضدیں کی جاچکی ہیں، لیکن یہ طریقہ قبول نہیں کیا جاسکتا۔