وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

0
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پشاور میں اپیکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جہاں انہیں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر شیر شاہ سوری روڈ اور ایئرپورٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 20 اکتوبر کو پشاور کا دورہ طے تھا، تاہم اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے